گریڈ بائیس کے افسر راجہ محمد عباس کو وفاقی سیکریٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا،چیئر مین ایف بی آر عنصر جاوید کی مدت ملازمت میں بھی 30 جون تک توسیع کر دی گئی۔نئے سیکریٹری داخلہ لیفٹینٹ(ر) محمد عباس چیف سیکریٹری سندھ بھی رہ چکے ہیں۔
ریڈ بائیس کے افسر کامران علی قریشی کو ان کی جگہ سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات کر دیا ہے۔نگران حکومت نے چیئرمین ایف بی آر عنصر جاوید کی مدت ملازمت میں 30 جون تک توسیع کر دی ہے ۔عنصر جاوید آج ریٹائرڈ ہو رہے تھے، گریڈ 20 کیا فسر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن محمد نعیم کی خدمات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سپرد کر دی گئیں۔
ایڈیشنل سیکریٹری دفاع میجر جنرل ر عارف نذیر کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع جبکہ وزارت تعلیم و تربیت کے جوائنٹ سیکرٹری قاضی ظہیر کو ڈی جی نیشنل ٹریننگ بیورو تعینات کر دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔