ماسٹر راجہ محمداکرم دھروگی برادری سمیت PTI میں شامل

Meeting

Meeting

چکوال : صدر یونین کونسل ملہال مغلاں ملک پرویز اور PTI کے ورکر خرم غازیال کی خصوصی کاوشوں سے ماسٹر راجہ محمد اکرم،ماسٹر راجہ طارق محموداورراجہ فہیم اسحاق نے سینئر نائب صدر شمالی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان سے ان کی رہائش گاہ کوٹ سرفراز خان میں ملاقات کی اور برادری سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یونین کونسل ملہال مغلاں اوردھروگی راجگان میں ن مخالف ووٹ کی تعداد بہت زیادہ ہے اور جس طریقے سے یونین کونسل میں کام ہو رہا ہے انشاء اللہ بہت جلد PTI یہاں جیتنے کی پوزیشن میں ہو گی۔