ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) راجہ ملازم کی حالت غیر ہو گئی فوری طور پر بے نظیر ہسپتال راولپنڈی سے قائد اعظم انٹر نیشنل ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔۔
پاکستان آواز خلق پارٹی کے رہنمائوں کا الٹی میٹم واقعہ میں ملوث ملزمان کو اٹالیس گھنٹوں میں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے وگرنہ حالات کی ذمہ دار مقامی پولیس ہوگی جو ملزمان کو شیلٹر فراہم کر رہی ہے، پولیس کے اعلیٰ حکام معاملے کا کو فوری نوٹس لیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی دھائی، پاکستان آواز خلق پارٹی کے رہنماوں راجہ قیصر پرویز ، راجہ بابر ، انصار شاہ گردیزی اور عامر شہزاد نے پریس کانفرنس کے دوران الٹی میٹم دیا کہ راجہ ملازم حسین اور انکے بھائیوں کو جان سے مار نے اور سر عام دہشتگردی کے مرتکب افراد کو کوٹلی ستیاں پولیس نے تاحال گرفتار نہ کیا۔۔
پولیس قبضہ مافیا سے ملی ہوئی ہے ، اثر رسوخ کے حامل ملزمان سر عام دندناتے پھر رہے ہیں مگر پولیس انکی گرفتاری میں بے بس دکھائی دے رہی ہے ، فیصل اقبال گروپ کے رہنماوں نے پولیس کے اعلی حکام سمیت وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلی پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کہ دہشتگردی میں مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے یاد ر ہے کہ پاکستان آواز خلق پارٹی کے سرگرم رہنما جنرل سیکرٹری راجہ ملازم حسین اور انکے بھائیوں جو کہ واہ کینٹ میں رہائش پذیر ہیں اور موضع اہاڑی کے مستقل رہائشی ہیں دو روز قبل اپنے گاوں اور اپنی ملکیتی زمین پر گئے تو محمد عامر اور اسکے ساتھیوں نے جنہوں نے غیر قانونی وطر پر انکی زمین پر قبضہ کر رکھا تھا اندھا دھند فائرنگ کی ،گولی راجہ ملازم کے پیٹ میں لگی جو آر ہوگئی اور ہاتھ سے گزرتے ہوئے پار ہو گئی۔۔
پولیس چوکی کرور کوٹی ستیاں تھانہ میں ملزمان کے خلاف زی دفعات 148-149-337H2,324, 109کے تحت مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان کو گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی ،ادہر راجہ ملازم حسین جو کہ بے نظیر ہسپتال راولپنڈی میں انتہائی تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے انھیں آج بروز بدھ حالت غیر ہونے پر فوری طور پر قائد اعظم انٹر نیشنل ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ وینٹی لیتر پر ہیں، آئی سی یو میں زیر علاج راجہ ملازم حسین کے بارے میںبتایا جا رہا ہے کہ انکی حالت تاحال تشویش ناک ہے۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038