اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے سولہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور نوڈیرو ٹو کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک ذاتی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔
عدالت نے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت سولہ دسمبر تک ملتوی کر دی، عدالت میں مقدمے کی شہادتیں قلمبند کی جا رہی ہیں۔