اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف ترقیاتی فنڈز کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہو ئے ترقیاتی فنڈز کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور کے آخرے دنوں میں 52 ارب روپے کی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی تھی جس میں گوجر خان کی ترقی کیلئے 47 ارب کے فنڈز کا اجرا کیا گیا تھا جس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھاشا اور لواری ٹنل سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ کا اجرا بھی قانون کے مطابق نہیں تھا۔