راجا پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بلا جواز ہے۔

راجہ پرویز اشریف ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے نیب کے حکم پر نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔ ای سی ایل سے نام خارج کرانے کیلئے ای سی ایل کو خطوط لکھے تاہم نیب نے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا ہے کہ ای سی ایل سے نام خارج کرنا احتساب عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ نام خارج کرنے کیلئے مناسب فورم اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے۔