اسلام آباد (جیوڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت بجلی کے بریک ڈائون پراعلی سطح کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت بجلی کے بریک ڈائون پراعلی سطح کا اجلاس وزیراعظم ہاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر پانی وبجلی چودھری احمد مختار، وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والہ ، مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ پاور بریک ڈائون تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی بحال کی جا چکی ہے۔
شام سے پہلے ملک کے دیگر حصوں میں بھی بجلی بحال کر دی جائے گی۔حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ آپ کی ہدایت پر ذمہ داروں کے تعین کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے جو سات دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔