اسلا آباد(جیوڈیسک)اسلا آباد وزیر اعظم راجا پرویز اشرف آج ایک روزہ نجی دورے پر بھارت جائیں گے۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ وزیراعظم راجا پرویزاشرف اپنے اہل خانہ کے ساتھ اجمیرشریف کے دورے میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے مزار پرحاضری دیں گے۔
ان کی آمد پراجمیرشریف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی آمد سے پہلے مزار خالی کرالیا جائے گا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بڑی تعداد میں پولیس اہل کار تعینات کیے جائیں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے اعزاز میں جے پور میں ظہرانہ بھی دیں گے۔