فیصل آباد : راجہ ریاض احمد اور راجہ ضرار سجاد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ،کارکنوں کی بھرپور شرکت،رہنماؤں کا خطاب۔
فیصل آباد میں ن لیگ کو بڑی شکست کاسامنا کرنا پڑے گا،راجہ ریاض احمد۔عمران خان کااحتساب مارچ کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارے کا واحد حل ہے ،راجہ ضرار سجاد۔کارکنوں کا راجہ ریاض احمداور نوجوان رہنماء راجہ ضرارسجاد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارمزید مل بیٹھ کر مشاورت سے پارٹی منظم کرنے اور تحریک کی تیاریاں جاری رکھنے کا عزم۔
تفصیلات کیمطابق سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد اور راجہ ضرار سجاد کی جانب سے پاکستان تحریک انصافPP-65کے کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مقامی قیادت اور کارکنوں کی تعداد نے شرکت کی اور قائدین نے راجہ ریاض احمد اور راجہ ضرار سجادکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد خان نے کہا کہ پنجاب بھر سے پیپلز پارٹی کا واحد امیدوار تھا جس نے 18000ووٹ حاصل کئے اور یہ میرا ذاتی ووٹ تھا اس مرتبہ مزید ساتھی مل رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بینک بھی ہے اس لئے ن لیگ کو اس مرتبہ فیصل آباد میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان رہنماء پاکستان تحریک انصاف راجہ ضرار سجاد کا کہنا تھا کہ عمران کے ارادے مضبوط اور وہ ملک پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کا خواہاں ہے،تحریک انصاف کا احتساب مارچ ہی کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارے کا واحد حل ہے وہ دن دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں ہم نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہونگے۔
اس موقع پر کارکنان نے احتساب مارچ سمیت پارٹی کو منظم رکھنے کیلئے مل بیٹھ کر کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔