راجہ ریاض اور ان کی پارٹی منافقانہ پالیسیوں کی بنا پر اپنے انجام کو پہنچی، رانا ارشد
Posted on January 23, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ راجہ ریاض اور ان کی پارٹی منافقانہ پالیسیوں کی بناء پر اپنے انجام کو پہنچیـ حساس موضوعات پر بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے، راجہ ریاض سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہیںـ پارٹی قیادت اس کا نوٹس لے، قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہےـ
راجہ ریاض انتشار پیدا کرنے والی غیر محتاط گفتگو سے اجتناب کریںـپیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری عالمی برادری گزشتہ دو دہائیوں سے خوفناک دہشت گردی کا شکار ہے، گزشتہ پانچ سال پیپلز پارٹی کی حکومت بھی دہشت گردی کا شکار رہی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہ کر سکیـ
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیںـ پوری قوم متحد ہو کر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہےـ
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com