چکوال : چکوال کی صدارت کا فیصلہ صدر شمالی پنجاب عامر کیانی کے پاس فل حال مشاورت کا وقت نہ ہونے کی وجہ سے موخر ہے۔ راجہ یاسر سرفراز کے مطابق کیونکہ ان کے دورِ صدارت میں تمام سٹیک ہولڈرز اور ورکروں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اس لئے وہ کسی ایک کی حمایت یا مخالفت کرکے کسی کو ناراض نہیں کرنا چاہتے لہذا وہ اس معاملے پر نیوٹرل ہیں اور انہوں نے فیصلہ عامر کیانی پر چھوڑ دیا ہے۔
راجہ یاسر سرفراز اس نئی پوزیشن کے علاوہ شمالی پنجاب کے نائب صدر اور سینٹرل ایڈوائزری کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ لہذا وہ صدارت کی ذمہ داری سے جلد دست بردار ہونا چاہتے ہیں لیکن پارٹی کے تیس ستمبر کے جلسے اور انقریب ہونے والے لاک ڈائون کی وجہ سے انہیں یہ اضافی ذمہ داری بھی نبھانی پڑ رہی ہے وہ جلد از جلد اس سے دست بردار ہو کر صرف NA-60 پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔