چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف کے اہم رہنما اور PTI شمالی پنجاب کے نائب صدر راجہ یاسر سرفراز کے انتہائی قریبی ساتھی محمد فاروق چیمہ رضا الہی سے بھون میں انتقال کر گئے ان کی وفات پر راجہ یاسر سرفراز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ فاروق چیمہ جیسے مخلص ساتھی کا نعم البدل مشکل ہے جب میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا تو میرے ساتھ جن تین ناظمین نے شمولیت کی ان میں ایک فاروق چیمہ صاحب بھی تھے۔
وہ ہمیشہ سے انقلابی سوچ رکھتے تھے اور ضیاء الحق کے مارشل لاء کے خلاف جدوجہد کے دور سے ہمارے قریبی ساتھی تھے پھر جب میں نے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو چیمہ صاحب میری آواز پر لبیک کہنے والوں میں سب سے آگے تھے اور اس دن سے اپنی تمام توانائیاں بے لوث ہو کر پی ٹی آئی کی بہتری کے لئے صرف کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی اور ہمارے قریبی ساتھیوں کے گروپ میں ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔