راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان کی مقبولیت میں اضافہ
Posted on April 19, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان کی مقبولیت میں اضافہ چوآ سیدن شاہ میں پیر شوکت کرولی اور جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ضلع چکوال ملک شاہد اقبال (ایڈووکیٹ) کے ہمراہ بہترین انتخابی دورہ، ایک ہی روز میں چوآ سے تعلق رکھنے والے 18خاندان تحریک انصاف میں شامل ساتھ ہی پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی وسماجی مقبول شخصیت میجر خالد بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
اہلیان چوآ نے اپنے قائدین امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 21پیر شوکت حسین کرولی کو خیر مقدم کہا اور راجہ فاخر ،راجہ امجد،افتخار عرف افتی،حاجی سخی محمد،ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن،راجہ اختر،حاجی عبدالرحمٰن،ملک زاہد،ملک شبیر،اشفاق انور شاکا،صوبیدار امیر،حاجی ظفراورملک مجیدنے سینکڑوں ساتھیوں اور رشتہ داروں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے دونوں امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔
اورکہا کہ چوآ سمیت پورے حلقہ اور پورے پاکستان میں جہاں جہا ں بھی ہمارے دوست عزیز رشتہ دار موجود ہیں وہ تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے ان مواقع پر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ضلع چکوال ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے کہ اس وقت پاکستان کو آپ عوام کے ووٹ کی ضرورت ہے اور تبدیلی آپ کے ووٹ سے ہی آئے گی۔
تبدیلی کی اہل جماعت صرف تحریک انصاف ہی ہے اور اس کی مثال عمران خان صاحب نے راجہ یاسر ہمایوںسرفراز خان صاحب جیسے اور پیر شوکت حسین جیسے نمائندوں کو ٹکٹ دے کر قائم کر دی ہے تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی پیر شوکت حسین کرولی نے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام پچھلے کئی سالوں سے ظلم کی
چکی میں پس رہے ہیں اور غریب عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرنا اور ملکی اور غیر ملک سطح پر ہر پاکستان کی عزت کو محفوظ رکھنا تحریک انصاف کے منشور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اور اب وہ وقت آ چکا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سابق ظالم حکمرانوں کا احتساب کر سکیں گے تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کی پہچان کرنے اور انہیں چھوڑ کر ملکی فلاح کی خاطر تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو خیر مقدم کہتے ہیں اور ایک وقت وہ تھا جب ہمارے بزرگوں نے اپنا خون دیکر پاکستان بنایا۔
اور عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے جد وجہد کی مگر افسوس کہ پاکستان بنانے کے ایک سال بعد ہی قائد اعظم خالق حقیقی سے جا ملے اور ان کے بعد آنے والے ظالم حکمرانوں نے ماسوائے ملک پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کے کوئی کام نہ کیا۔
اب عمران خان اور اس کی باکردار ٹیم نیا پاکستان بنانے جا رہی ہے اور در اصل یہ قائد کا ہی پاکستان ہو گا میری عوام سے درخواست ہے کہ اپنے ضمیر، امیدواروں اورجماعتوں کے سربراہوں کے کردار کا موازنہ کرنے کے بعد ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ووٹ دیں۔