راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور پیر شوکت حسین کرولی نے ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کے ہمراہ گذشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلہ میں دھیدوال کا دورہ کیا
Posted on April 19, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
چکوال : راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور پیر شوکت حسین کرولی نے ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کے ہمراہ گذشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلہ میں دھیدوال کا دورہ کیا جہاںپر منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ ایک جلسہ کی صورت اختیار کر گئی کارنر میٹنگ سے میزبان مقرر کی حیثیت سے صوبیدار خان بہادر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق حکمران پارٹیاں پچھلے کئی سالوں سے عوام کو دھوکہ دیتی آرہی ہیں۔
اور ہمارے حقوق کا قتل عام کرتی چلی آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اس بار چور لٹیروں سے عاجز آچکے ہیں اور عمران خان کے صاف ماضی پر اعتماد کا اظہار اپنے ووٹ کے ساتھ گیارہ مئی کو کریں گے صوبیدار خان بہادر نے کہاکہ ہم آج تک ان لٹیروں کو ووٹ دیکر ملک پاکستان کے نقصانات میں معاونت کرتے رہے ہیں اور اب موقع ہے کہ ہم اپنے گناہوں کا کفارہ تحریک انصاف کوووٹ دیکر ادا کریں۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلع چکوال کے جنرل سیکرٹری ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور آپ پانچ سال تک جس کام کیلئے محنت کرتے رہے ہیںآج وہ وقت آچکا ہے کہ تبدیلی کیلئے عمران خان کے منتخب کردہ باکردار اورتعلیم یافتہ امیدواروں راجہ یاسرہمایوںسرفرازاورپیر شوکت حسین کرولی کو ووٹ دیکر ملک میں تبدیلی لائیں اور ان چور لٹیروں سے چھٹکارہ حاصل کریں۔
اس موقع پر پیر شوکت حسین کرولی نے اپنے خطاب میں کہا کہایک تبدیلی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چودہ سو سال پہلے لیکر آئے وہ یہ تھی کہ حضرت بلال اور ابو جہل برابر ہیں تو اس وقت ان کو یہ بات گوارہ نہ ہوئی آج عمران خان بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ادا کرتے ہوئے سب کو برابری کے حقوق مہیا کرنے کی تبدیلی لانا چاہتا ہے اس لئے ہم سب کا فرض بنتا ہے اس مرد مومن کا ساتھ دیں۔
آخر میں راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک پاکستان کو ہمارے عظیم قائد نے جب بنایا تو اسلامی فلاحی ریاست کا نظریہ پیش کیا لیکن بد قسمتی سے پاکستان بننے کے ایک سال بعد ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے آج عمران خان اسی خواب کو پورا کرنا چاہتا ہے جس کیلئے تبدیلی کی اشد ضرورت ہے اس لئے ہمیں اس موقع کو ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہیے بلکہ تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے۔