راجہ یاسرسرفراز خان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں دن بھر پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں اور سپوٹران کے وفود سے ملاقاتیں
Posted on April 2, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
راجہ یاسرسرفراز خان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں دن بھر پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں اور سپوٹران کے وفود سے ملاقاتیں وفود میں آنے والے ووٹران کو تبدیلی کے فوائد اور موروثی سیاست کے نقصانات سے آگاہ کیا۔
مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پرانا ہونے کا مطلب یہ تو نہیں کہ جو کارکن جتنا پرانا ہو وہ اتنا ہی نظریاتی ہوتا ہے بلکہ نظریاتی کارکن وہ ہوتا ہے جو اپنے ذاتی مفادات کو ترک کر کے پارٹی کیلئے جدوجہد کرے اور نظریات کا امتحان اس وقت ہوتا ہے۔
جب پارٹی کوئی فیصلہ ذاتی خواہشات کے برعکس کرے تو اس پر بھی لبیک کہا جائے انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکن ہی پارٹی کی اصل طاقت ہوتا ہے اور رواں دور میں ایسے لوگ کثرت سے موجود ہیں جو خود کو تو نظریاتی کہتے ہیں لیکن نظریات کے مفہوم سے بھی واقف نہیں۔