چکوال: یونین کونسل ملہال مغلاں کے گائوں دھروگی راجگان میں ن لیگ کے سرکردہ رہنما راجہ ظفر نمبردار، راجہ بوستان،راجہ طیب،راجہ احسن رضا،راجہ ساجد،راجہ زاہد بشیردارِارقم سکول،راجہ ثاقب ندیم گورا،راجہ واحد حسن،راجہ خضر عباس،راجہ شمشاد احمد،راجہ طلعت الرحمن اور حاجی امین نے مرکزی سیکرٹری ممبر شپ راجہ یاسر سرفراز سے اپنی برادری کی ملاقات کے بعد باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر راجہ خضر نمبردار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجگانِ کالس سے پرانا تعلق ہے اور ان جیسے شرافاء کی سیاست میں اشد ضرورت ہے اس لئے ان کا بھرپور ساتھ دیں گے اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شمولیت سے یونین کونسل ملہال مغلاں میں PTI کا دھڑا مکمل ہو گیا ہے اور انشاء اللہ زبردست مقابلہ ہو گا۔