راجن پور (جیوڈیسک) میں امدادی سامان کی تقسیم پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے چچا، بھتیجا ہلاک ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ راجن پور کے سیلاب زدہ قصبہ فتح پور میں امدادی سامان کی تقسیم پر جھگڑا ہوا جس پر ماموں جندو ناول نے فائر کھول دیا جس پر بھانجا رفیق موقع پر جاں بحق جبکہ سیلاب زدہ مقتول کا چچا ہسپتال آتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ وقوعہ کے بعد ہسپتال میں مقتولین اور زخمیوں کے رشتے داروں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں رفیق اور سلطان ناول جبکہ زخمیوں میں ثنااللہ، لقمان اور شفیق شامل ہیں تھانہ صدر پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔