راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے سات افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ نواحی بستی لاشاری میں رات کو بارش کی وجہ سے ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے چودہ افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے چار گھنٹے کی محنت کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکا ل کر اسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں والد رب نواز، والدہ عزیز مائی، بیٹے زاہد، آصف، عدنان، عمران اور بیٹی نسیم شامل ہیں۔ دو افراد حادثے میں محفو ظ رہے۔