راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور میں گھریلو جھگڑے سے تنگ شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوائی پی کر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق نواحی علاقہ کوٹلہ عیسن میں رابعہ نامی دو بچوں کی ماں نے سوتن اور سسرالیوں کے جھگڑوں سے تنگ آ کر زہریلی دوا پی لی۔ جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ ذرائع کے مطابق حفیظ نامی شخص کی دو بیویاں تھی جس پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا پولیس نیلاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال راجن منتقل کر دیا ہے۔