راجن پور میں سیلاب کا پانی اتار گیا، خیمہ بستیاں اب بھی قائم

Rajan Pur

Rajan Pur

راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور کے بیشتر سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اتار گیا ہے تاہم متاثرہ خاندان حکومت کی جانب سے قائم خیمہ بستیاں میں اب بھی مقیم ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ علاقوں کے گھروں اور فصلوں کے نقصانات کیلئے سروے شروع کردئیے گئے ہیں۔

ادھرڈیرہ غازی خان کے علاقے در خواست جمال میں دو فٹ پانی تاحال کھڑا ہے جس سے مکینوں کی اپنے گھروں میں واپسی ممکن نہ بنائی جاسکی۔ نارووال اور پسرور میں بھی نالہ ڈیک کے پانی کی سطح میں کمی آئی ہے،جبکہ نارووال پسرور روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔