راجن پور کی خبریں 25.04.2013

سردار اظہر خان گوپانگ کی قیادت میں پوری برادری اور دوستوں کے ہمراہ سردار حفیظ الرحمن خان دریشک اور سردار عاطف حسین خان مزاری گروپ میں شمولیت کا اعلان

راجن پور(حنیف بلوچ سے)گوپانگ قبیلہ کے چیف سردار اظہر خان گوپانگ کی قیادت میں پوری برادری اور دوستوں کے ہمراہ سردار حفیظ الرحمن خان دریشک اور سردار عاطف حسین خان مزاری گروپ میں شمولیت کا اعلان سوچ سمجھ کر کیا سردار اظہر خان گوپانگ نے گزشتہ دور میں دور حکومت میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے جن میں گرلز ڈگری کالج،آئی سنٹر کا قیام ،شہر فرید کی بازاروں میںٹائل لگوانہ ان کی مٹن کوٹ کی عوام سے دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے سردار صاحب کی ان پالیسیو ں کی وجہ سے چیف سردار اظہر خان گوپانگ کی قیادت میں سردار حفیظ الرحمن خان دریشک اور سردار عاطف حسین خان مزاری گروپ میںشمولیت کا اعلان کیاان خیالات کا اظہار چیف سردار شریف خان کلر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن غیر جانبدار شفاف اوپر امن ہونگے ،الیکشن کے معقع پر خرابی پیدا کرنے والے جرائم پیشہ افراد خرابی پیدا کر سکتے ہیں
راجن پور(حنیف بلوچ سے)الیکشن غیر جانبدار شفاف اوپر امن ہونگے ،الیکشن کے معقع پر خرابی پیدا کرنے والے جرائم پیشہ افراد خرابی پیدا کر سکتے ہیں انکے خلاف مناسب اقدام اٹھایا جائیگاایسے لوگوں کی لسٹیں تیارکروا لی ہیں۔آرپی او ڈیرہ فیاض احمد دیوکی راجن پور میں پریس کانفرنس۔تفصیل کیمطابق آر پی او ڈیرہ فیاض احمد دیو نے راجن پور میں ڈی پی او اشفاق احمد کے ہمرا پریس کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا کہ قبضہ مافیا ،مشیات فروش ،چوروںاور ڈکیتوںکے خلاف سخت ایکشن لیا جارہاہے ۔ضلع راجن پور حساس ضلع ہے جسکی سرحدیں بلوچستان سے ملتی ہیں اسکے علاوہ ڈیرہ اسمائیل خان بھی یہاں سے زیادہ دور نہیں یہاں خطرہ تو موجود ہے مگر اس کے باوجود ہم امن و امان قائم کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے الیکشن کے موقع پر فوج سے بھی مدد حاصل کی جائیگی ہمارے اوپر پورے ڈویژن بھر میں 94 لاکھ لوگوں کی جان و مال کی ذمہ داری ہے ہم روزانہ انٹیلی جنس سے بھی رابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ اس بار ہر پارٹی کو ووٹ پڑیں گے پولنگ اسٹیشن میں ووٹر کے علاوہ دوسرے کسی اور کو گھسنے نہیں دینگے ہر پولنگ اسٹیشن پر گشت جاری رہے گی ہم کسی سردار ،وڈیرے یا برے آدمی کو سپورٹ نہیں کریں گے ہم نے تمام کینیڈیٹ کو سمجھا دیا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کے دائرے میں آئیں بڑے جلسے کے لئے وہ تین دن پہلے اپلائی کریں ایسا نہ ہو کہ جیتا ہوا الیکشن بھی ان کے گلے پڑ جائے۔ اس موقع پر صحافیوں میں سید عاشق بخاری،منصور احمد سنجرانی ،یاسر اقبال ،الیاس احمد ،حمید شاکر،نسیم لاکھا ،اے ڈی عامر ، قمر قریشی،بلال قریشی،ہارون،حنیف بلوچ ،فہیم اختر ،خرم ،الیاس گبول ،و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیلپز پارٹی ہم خیال گروپ کے ضلعی راہنما حمید اللہ خان دریشک اپنے پورے گروپ کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شامل سردار یوسف خان دریشک ،نے انہیں خوش آمدیدکہا۔
راجن پور(حنیف بلوچ سے)پاکستان پیلپز پارٹی ہم خیال گروپ کے ضلعی راہنما حمید اللہ خان دریشک اپنے پورے گروپ کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شامل سردار یوسف خان دریشک ،نے انہیں خوش آمدیدکہا۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر رانا مختیار احمد ایڈووکیٹ ،اور ظہیر احسن چوہدری کی جدوجہد کام کر گئی پیپلز پارٹی کے عظیم لیڈر اور نامور سیاسی شخصیت حمید اللہ خان دریشک کا شمار پیپلز پارٹی کے وفاداروں میں شمار کیا جاتا رہا پچھلے بیس سالوں میں پارٹی کو ضلع راجن پور میں سنبھالنے والے سابق ضلعی صدر نے پارٹی کو ہر مشکل وقت میں سنبھالے رہا ۔ سابقہ دور میں پیپلز پارٹی کے ناروا سلوک اور حلقے میں کسی قسم کا ترقیاتی کام نہ کرا کر انکا دل توڑ دیا انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرنے کے دوران کہا کہ ہمارے سابق ایم این اے دوست محمد مزاری کو فلموں میں کام کرنا چاہیئے کیونکہ انکا ہئیر اسٹائیل اور چال چلن اداکاروں جیسا لگتا ہے انہوں نے اپنے سابقہ دور میں صرف پیسہ بنایا اور عوام کو اور ورکروں کو مایوس کیا ،جبکہ انکی مقابلے میں مسلم لیگ کے ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری ننگے پائوں سیلاب زدگان کی خدمت کی ان کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ دیا فوت شدگان کو پانچ پانچ لاکھ روپے دئے ،اور ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک نے بھی مٹھن کوٹ کو ماڈل سٹی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ،اس موقع پر سردار یوسف خان دریشک نے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ لوگوں کے لئے بہترین کام کیا انشاء اللہ ہم کامیاب ہوکر شہر ِ فرید کو مزید ترقی دینگے ،اس بار شرفا ء اور بدمعاشوں کے درمیان مقابلہ ہے اور آپ سب نے شرفاء کو سپورٹ کرنا ہے اور شیر کو کامیاب کرانا ہے ،ہم،ارے مخالف لوگوںکو ڈرا دھمکا کر ووٹ مانگ رہے ہیں ہم انہیں کہتے ہیں کہ وہ ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ مت اٹھائیں رانا مختیار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر پارٹی کا جھنڈا اٹھانے والے ملک کمال کو گیارہ مئی کے بعد چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی یہ وہ منافق ہے جو گھر میں ہر پارٹی میں گھس کر مفاد حاصل کرتا ہے اس منافق شخص کو سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک نے اپنے دور میں زندہ کیا اور اسے بھر پور قوت دی مگر وہ آج ان کے مخالف کھڑا ہے جو شخص سردار صاحب کو دغا دے سکتا ہے وہ غریب عوام کا خیر خواہ کیسے ہوسکتا ہے ۔چوہدری ظہیر احسن نے کہا کہ گیارہ مئی کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کر یں ہماری پارٹی کا منشور ہے دوسال میں پاکستان بھر سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرینگے ،ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے ۔اس موقع پر سردارڈاکٹر ارشاد احمد خان گوپانگ ،طارق خان،امتیا ز خان ،آصف خان گوپانگ ،سید شاہد شاہ کاظمی و دیگر سینکڑوں لوگ شریک تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیرباز برکس کمپنی بستی محب علی کے چئیرمین شیرباز خان پٹھان پوری برادی کے ہمراہ تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا
راجن پور(حنیف بلوچ سے)شیرباز برکس کمپنی بستی محب علی کے چئیرمین شیرباز خان پٹھان پوری برادی کے ہمراہ تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا ۔تفصیل کے مطابق شیر باز برکس کمپنی کے چئیرمین شیربازخان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان میں تبدیلی صرف عمران خان لاسکتے ہیں انکے علاوہ جتنے بھی لیڈر ہیں سب چور ہیں جو وطن ِ عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ کھا گئے ملک کو کنگال کر کے امریکہ کی جھولی میں جاکر پھینک دیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے قوم کو امریکی غلامی کے پٹے سے نجات دلائے گی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے خوشحالی کی طرف لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہماری پوری پٹھان برادری تحریک ِ انصاف کو بھرپور سپورٹ کرے گی اور انکے منتخب امیدواروں کی جیت کے لئے اہم کردار اادا کرے گی ۔اس موقع پر فضل خان ،گل خان ،لاجواب خان،سکندر گل ،جمعہ گل ،گلزیب خان ،سید فرخ شاہ ،جام محمد علی ،محمد حسین خان گوپانگ و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوروں اور بدمعاشوں کا راستہ روکنے کیلئے دو بڑے سردار وں کا ایکا ہوا ہوا ہے
راجن پور(حنیف بلوچ سے)چوروں اور بدمعاشوں کا راستہ روکنے کیلئے دو بڑے سردار وں کا ایکا ہوا ہوا ہے انشاء اللہ گیارہ مئی کو جنگلی جانورہمیشہ کے لئے جنگلوں میں ہی جاکر پناہ لیں گے ۔ان خیالات کا اظہار درشک مزای اتحاد کے راہنما رائو محمد حاکم ایڈووکیٹ نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا گیارہ مئی کو اپنے منتقی انجام کو پہنچ جائیں گے اور جیت گھڑے کی ہی ہوگی میر بلخ شیر مزاری اور سردار نصرللہ خان دونوں پرانے لیڈر ہیں اور عوام کے حقیقی خیر خواہ ہیں انکی جیت عوام کی جیت ہے اس بار دونوں راہنما ملکر ضلع راجن پور کی تقدیر بدلیں گے انہوں نے کہا کہ دونوں سردارون کے سابقہ دور پر نظر دوڑائی جائے تو دونوں نے اپنے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اورعوام کا ہمیشہ بھلا سوچااس بار وہ دونوں اسمبلیوں میں بیٹھ کر ضلع راجن پور کو ترقی کی راہ پر گامزن کتریں گیاس موقع پر رائو محمد صدیق ،نذیر احمد سیماب و دیگر نے بھی خطاب کیا۔