راجن پور میں سالانہ گولڈن کبڈی میلہ، دیکھنے والوں کا رش

kabaddi

kabaddi

راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور سالانہ گولڈن کبڈی میلہ ہوا ،جس میں گولڈن پہلوان کی ٹیم نے میدان مار لیا پہلوانوں کے داؤ پیچ دیکھنے کے لیے سیکڑوں لوگ جمع ہوئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔

راجن پور کا سالانہ مقابلہ ہر سال کی طرح گولڈن کبڈی کلب اورکھوکھر کبڈی کلب کے درمیان ہوا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ مقابلے کے آغاز میں ڈھول کی تھاپ اور بین کی آوازپر روایتی جھومر ڈالا گیا۔

یہ مقابلہ گولڈن کبڈی ٹیم نے کھوکھر کبڈی ٹیم کو37 کے مقابلے میں 23 پوائنٹس سے ہرا کر میدان مار لیا۔ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور میڈلز دیے گئے۔

پہلوانوں کا کہنا تھا کہ انہیں اس کھیل کے لیے تین ماہ پہلےسے تیاری کرنی پڑتی ہے جس میں اچھی خوراک اور ورزش شامل ہے، اس کے بعد یہ کھیل کھیلا جاتا ہے۔