راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور میں غیرت کے نام پر ایک ہی خاندان کی 3 خواتین کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ پیش کوٹلا اندورن میں پیش آیا۔
جہاں ایک ہی خاندان کی تین خواتین جن میں دو بہنیں بھی شامل ہیں، جنہیں اْن کے بھائی اور دو رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے فاضل پور منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔