راجن پور: بااثر افراد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا، خاتون پر تشدد

Rajanpur women violence

Rajanpur women violence

راجن پور (جیوڈیسک) بااثر افراد نے محنت کش کے گھر پر دھاوا بول دیا اور عمر رسیدہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ مقدمہ درج نہ ہونے پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔

راجن پور نواحی علاقہ محمد پور میں پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنے پر محنت کش گل محمد کے گھر پر بااثر افراد نے دھاوا بول دیا۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے عمر رسیدہ ممتاز مائی کو بھی مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ افراد کے مطابق پولیس مقدمہ درج کرنے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں نے بھی ملزموں سے سازباز کر رکھی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔