راجن پور (جیوڈیسک) دہشتگردوں نے خوشحال خٹک ایکسپریس کے معصوم مسافروں کو بربریت کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی۔
ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کیلئے راجن پور کے علاقے فاضل پور میں ٹریک کے ساتھ دس کلو گرام وزنی بم نصب کیا تاہم ٹریک پٹرولر نے انٹینا دیکھ کر ضلعی انتظامیہ کو مطلع کر دیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے بم ناکارہ بنا دیا۔
جی ایم ریلوے انجم پرویز کے مطابق پٹرولر کی حاضر دماغی نے کئی قیمتی جانیں بچالیں بروقت اطلاع کے باعث خوشحال خٹک ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی۔ بم کی اطلاع دینے والے پٹرولر کوانعام بھی دیا جائے گا۔