راجن پور کی خبریں 17/02/2015

راجن پور (نامہ نگار) راجن پور کے نواحی علاقہ کوٹ مٹھن میں پولیس گردی انتہا کو پہنچ گئی پولیس کی سرپرستی میں سرعام منشیات فروخت ہونے لگی،جوئے اور فحاشی کے اڈے قائم نوجوان نسل تباہی کے دہانے پہنچنے لگی،جیب تراشوں کی موجیں ہوگئیں۔ذلفی چنہ کی سرپرستی میں ایس ایچ او کو باقائدہ نذرانہ پہنچایا جانے لگا۔چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا موٹر سائیکل چھنتائی سے شہر ی پریشان ۔عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے والے پولیس اہلکار وں کاجرائم پیشہ عناصروں کے ساتھ مبینہ روابط قائم ۔عوام کی جان و مال غیر محفوظ فرض شناس ڈی پی او سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او ملک جاوید اقبال ابڑیند کی دوبارہ تعیناتی عوام کے لئے وبال جان بن گئی۔سابقہ ایس ایچ اوفیاض خن بٹوانی کی فرج شناسی اور ایماندارانہ ڈیوٹی کے باعث علاقہ امن کا گہوارہ بن چکا تھا مگر ملک جاوید کی تعیناتی کے پندرہ دنوں میں حالات یکسر تبدیل ہونا شروع ہوگئے ۔منشیات فروشی ،جوئے کے اڈوں ،فحاشی کے مراکز کی رونقیں دوبارہ بھال ہوگئیں۔شہر کے مین چوک چوراہوں پر سرعام منشیات کی فروخت سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر جا پہنچی۔نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی نشے کی عادی ہونے لگیں۔منشیات کی سرعام فروخت کے خلاف شہریوں نے احتجاج بھی کیانجی ٹی چینل پر منشیات فروشی کی خبر شائع کرانے پر پولیس کی طرف سے شہری پر بہیمانہ تشددتین دن تک تھانے میں چھترول کرتے رہے۔کوٹ مٹھن پولیس کے خلاف مظاہرہ ہوا جس میں شہریوں نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے لوگوں کا کہنا تھا کہ شہر میں منشیات کی فروش خود پولیس کی سرپرستی میں ہورہی ہے ۔میٹرو ون نیوز نے سات فروری کو یہ خبر بریک کی جس کے دو دن بعد پولیس نے نعرے لگانے والے شہری محمد زاہد کو بازار سے گرفتار کیا اورتھانے میں رات کو برہنہ کر کیاسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے شہری محمد زاہد کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی شبیر مستوئی اور اے ایس آئی ریاض تشدد کرتے اور فون کال پر کسی کو میری دھاڑیںایس ایچ او کو سناتے تھے ۔۔لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوٹ مٹھن میں پولیس کی سرپرستی میںسرعام منشیات فروشی دھڑلے سے جاری ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔ایس ایچ او ملک جاوید کی تعیناتی ہمیشہ سیاسی نمائندوں کو خوش کرنا جبکہ عام شہریوں پر ظلم ڈھانا ہے۔انہوں نے آئی جی پنجاب ،اور وزیر ِ اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او کی سرپرستی مین منشیات کی فروخت پر اور شہری کو تشدد بنانے کا فوری نوٹس لے۔باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات اور فحاشی کے اڈوں سے اے ایس آئی ارشاد ککر کے ذریعے ایس ایچ او کو باقائدہ ہر ہفتے نذرانہ پہنچتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راجن پور ( نامہ نگار) بستی شکانی کے سینکڑوں کسانوں کا پولیس کی ملی بھگت سے ان کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف احتجاج ۔تفصیل کے مطابق بستی شکانی کے کسانوں میں غلام نبی و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایچ او ملک جاوید کی سرپرستی میں مقامی این جی او ہیلپ فائونڈیشن کے قبضہ مافیا نے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر لاوارث رقبہ جو کی ان کے زیر کاشت پچھلے چالیس سالوں سے زیر کاشت ہے ہتھیانے کے لئے چاروں طرف دیواریں کھڑی کر دی ہماری فصلات کو بھی نقصان پہنچایا ۔ہماری مذاحمت کرنے پر پولیس نے ہمرے خلاف کھاد چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے چھ دفعات لگا کر جھوٹا مقدہ درج کردیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ڈی پی او راجن پور ۔آر پی او ڈیرہ اور آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمہ کی از خود نوٹس لیتے ہوئے میرٹ پر انکوائری کر کے مقدمے کے اخراج کا حکم جاری کریں اور قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے ایس ایچ او ملک جاوید کے خلاف سخت کاروائی کریں۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجن پور ( نامہ نگار ) میرے بچے کے قاتلوں کو عدالتی حکم کے باجودایس ایچ او گرفتار کرنے کی بجائے انکی تھانے میں چائے سے تواضع کر رہا ہے ۔اگر میرے ملزموں کو گرفتار نہ کیا گیا تو میں خود سوزی پر مجبور ہوجائوں گی ۔سلمیٰ بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے گھر پر زبردستی قبضہ کرنے والوں سے مذاحمت کرنے پر میرے پیٹ میں چوٹ لگنے سے قبل از وقت ڈلیوری سے میرا بچہ فوت ہوگیا تھا ۔میں نے انصاف کے حصول کے لئے عدلیہ سے رجوع کیا ۔معزز جج صاحب نے میرے ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کیا تھانہ کوٹ مٹھن نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر ملزموں کو گرفتار نہیں کر رہے ۔جبکہ ملزموں نے مقدمہ اندراج کی رنجش میں میرے شوہر کو تشدد کا نشانہ بھی بناڈالا ۔سلمیٰ بی بی نے ڈی پی او راجن پور ،آرپی او اور آئی جی پنجا ب سے مطالبہ کیا کہ وہ میرے ملزموں کی گرفتاری حکم صادر کریں اورراشی ایس ایچ او ملک جاوید کو معطل کریں ۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے ملزموں کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ تھانہ کے سامنے خود سوزی کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میری اس بات کو دھمکی نہ سمجھا جائے میں حالات کے ہاتھوں مجبور ہو چکی ہوں۔

Rajan Pur News

Rajan Pur News

Rajan Pur News

Rajan Pur News

Rajan Pur News

Rajan Pur News

Rajan Pur News

Rajan Pur News