راجن پور (جیوڈیسک) روجھان شاہوالی پھاٹک کے قریب ریلوے کی پٹڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے نتیجے میں ٹریک کا 2 فٹ کا حصہ متاثر ہو گیا۔
راجن پور میں روجھان شاہوالی پھاٹک کے قریب ریلوے کی پٹڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کی مدد سے اڑا دیا گیا جس کے باعث ریلوے ٹریک کا 2 فٹ کا حصہ متاثر ہوا، دھماکے کے باعث متاثرہ ٹریک پر ہر قسم کی ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے کچھ ہی دیر بعد کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو گزرنا تھا، اگر تخریب کاری کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا۔
دھماکے کے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ڈیرہ غازی خان ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لی گیا ہے جب کہ ٹریک کی بحالی کے لئے امدادی کارروائیوں جاری ہیں، پٹری کی بحالی کے ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل بھی راجن پور کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو دھماکے کی مدد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔