راجن پور (جیوڈیسک) پنجاب اور بلوچستان کے سنگم پر واقع علاقے باڑو میں بگٹی قبیلے کے دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں گروہوں میں تصادم بارش کا پانی جمع کرنے کے تنازعے پر شروع ہوا۔
تاحال فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جبکہ باڑہ چیک پوسٹ راجن پور کے قریب بھی دونوں گروہوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز تاحال جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے دو گروہوں میں تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او راجن پور کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔