راجن پور (جیوڈیسک) میں فرار ہوتے ہوئے ڈاکووں پر شہریوں نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو مار ڈالا۔ پولیس کے مطابق 5 ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کے لئے داخل ہوئے تھے۔ گھر والوں کے جاگ جانے پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
فرار ہونے والے ڈاکووں پر اہل علاقہ نے فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور منقل کیا گیا۔