راجن پور(اسپیشل رپورٹر) کوٹ مٹھن کی دینی درسگاہ جامع دارالعلو م مدنیہ میں 33 واں سالانہ تبلیغی اصلاحی عظمت القرآن کانفرنس منعقد کی گئی جس میںملک بھر سے علما ء کرام اور مشائخ نے شرکت کی کانفرنس کی سرپرستی جمیعت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست پیر سیف الرحمان درخواستی نے کی اس موقع پرجمیعت علماء اسلام پنجاب کے امیر شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمان درخواستی،پاکستان علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری مولانا شبیر احمد عثمانی،عالمی مجلس علماء اہلسنت کے مرکزی رہنما سید اسماعیل شاہ بخاری،وفاق المدارس کے کنویئنر مولانا عبدلصمد درخواستی،سندھ سے تعلق رکھنے والے مولانا ابوبکر ،قاضی قمر الصالحین اختر شجاع بادی ،حافظ محمد نواز ،اسلم بھٹی،مولوی سیف الرحمان بھٹی،مولانا نسیم احمد صدیقی ،قاری عبدالرحمان درخواستی کے علاوہ دیگر علماء کرام نے قرآن کی عظمت پر روشنی ڈالی۔اس پر ر ونق محفل سے مستفید لوگوں نے بتایاکہ جامعہ دارالعلوم مدنیہ میں جاری ٣٣واں سالانہ عظمتِ قرآن کانفرنس میں جہاں لوگوں نے روحانی فیوض حاصل کئے وہاںقرآنی تعلیمات کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کا عہد بھی کیا ۔