اسلام آباد (جیوڈیسک) کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن ضرب آہن میں پاک فوج نے چارج حاصل کرتے ہوئے علاقے میں پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن ضرب آہن کا چارج حاصل کر لیا ہے۔ آرمی کے دستوں نے علاقے میں پوزیشنز سنبھال لی ہیں ، علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے ، ڈاکوؤں کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔
اس آپریشن میں مطلوبہ تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکار آپریشن میں پاک فوج کے ماتحت حصہ لے رہے ہیں۔