راجن پور (اسپیشل رپورٹر) یتیم بچیوں کی شادیاں جبکہ بیوائوں کی مالی معاونت کرنا ہمارا مشن ہے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے 2016 لبیک روزگار اسکیم کی شروعات کا سال ثابت ہوگا ۔ان خیالات کا اظہارمقامی این جی اولبیک ویلفئیر فائونڈیشن منیجنگ ڈائریکٹر محمد آصف رشید نے روزگار اسکیم کے افتتاحی تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ لبیک ویلفئیر فائونڈیشن کی بنیاد ہی اس لئے رکھی ہے کہ بے روزگاری کا خاتمہ کر کے پاک وطن کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔
،اس موقع پر سی ای او اے ڈی عامر تھہیم ،پروجیکٹ منیجر محمد آصف رفیق کورائی بلوچ جبکہ ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ ،وارڈ نمبر 9 میںفیض رسول جبکہ وارڈ نمبر 4 کے عابد حسین حجام کی دوکان کا افتتاح کیا گیا ،اس موقع پر لبیک ویلفئیر فائونڈیشن کی طرف سے ہئیر ڈریسر کی الیکٹرک مشین سمیت متعدد سامان تقسیم کیا گیا ، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر کی طرف سے مارچ کے مہینے میں اجتماعی شادیاں کرانے کا بھی اعلان کیا جس میں یتیم بچیوں کو جہیز فنڈز فراہم کئے جائیں گے ۔