راجستھان : زہریلے کھانے سے 12 معذور بچوں کی ہلاکتیں، انکوائری شروع

Rajasthan

Rajasthan

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں حکومتی سنٹر میں 12 ذہنی و جسمانی معذور بچوں کی ہلاکت کی انکوائری کا اعلان کیا گیا ہے۔

خدشہ ہے انہیں زہریلا پانی اور خوراک دی گئی ہے۔ ان میں سے اکثر یتیم تھے۔

یہ ہلاکتیں ریاست راجستھان میں گزشتہ ہفتے ہوئی تھیں۔ فوری طور پر اسکی ٹھوس وجوہات بیان نہیں کی گیئں۔