لاہور (جیوڈیسک) ساتھ سپر اسٹار رجنی کانت اپنے داماد اداکار دھنش کے ساتھ پہلی بار فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق رجنی کانت اور دھنش کو ایک ساتھ فلم میں یکجا کرنے کا بیڑہ ہدایتکار آنند ایل رائے نے اٹھایا ہے جو اس سے قبل رانجھنا اور تنو ویڈس منو جیسی فلمیں بناچکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس فلم کو آنند ایل رائے اور دھنش مل کر پروڈیوس کر رہے ہیں جب کہ ڈائریکشن کی ذمے داری آنند ایل رائے ہی نبھائینگے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ یہ فلم ساتھ کی ایک سپرہٹ فلم کا ری میک ہوگا۔
اس حوالے سے دھنش نے اقرار کیا ہے کہ وہ آنند ایل رائے کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں اپنے سسر رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ معاون پروڈیوسر بھی ہیں۔