نئی دہلی (جیوڈیسک) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ سزائے موت کے خلاف ہیں مگر بات میرے والد کی نہیں بلکہ بھارت کے وزیر اعظم کی تھی، اگر وزیراعظم کے قاتلوں کورہا کیا جاسکتا ہے تو عام آدمی کو انصاف کیسے ملے گا؟
بھارتی سپریم کورٹ نے راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث 3 افراد کی رحم کی اپیل پر 11 سال تک فیصلہ نہ ہونے پر اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔ تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا نے گذشتہ روز ان 7 افراد کی رہائی کا حکم دیا تھا۔