راجکوٹ (جیوڈیسک) انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا جوسود مند ثابت ہوا۔
پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنا لیے ہیں۔ جو روٹ کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں کپتان ایلسٹر کک 21، حسیب حمید 31، بن ڈکٹ 13 رنز بنا سکے۔ اس وقت معین علی سینچری سے صرف ایک رن کی دوری پر 99 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
ان کا ساتھ دینے والے بلے باز بین سٹوکس 19 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بھارت کی جانب سے ایشون نے دو جبکہ محمد شامی اور جدیجہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔