رجنی کانت اور دپیکا کی تھری ڈی کو چادیاں کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیتامل انڈسٹری کے سپر اسٹار 62 سالہ رجنی کانت اب بالی وڈ کے صفِ اول کی ہیروئن 27 سالہ دپیکا پڈکون کیساتھ نظر آئینگے۔ لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور دپیکا کی تاریخی لیجنڈ کے گرد گھومتی نئی تھری ڈی فلم کو چادیاں کا پہلا ٹیرز ٹریلر بلا آخر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ رجنی کے بیٹی سوندریا آر اشون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رجنی کانت اور دپیکا کے علاوہ آر سرتھ کمار، آدھی، شوبانا، رکمنی وجایاکمار، جیکی شیروف اور نصار اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کے ایس روی کمار کی تحریر کردہ اس فلم کو سنیل لولا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں رجنی کمار تین کردار نبھاتے نظر آئینگے۔ بھارت کی پہلی موشن کیپچر ٹیکنالوجی فلم کو چادیاں کا میوزک آسکر ایوارد یافتہ معروف گلوکار و موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔

جو بیک وقت تامل، ہندی، تیلگو اور ملیالم سمیت بین الاقوامی سطح پر انگریزی، جاپانی، ہسپانوی اور اطالوی زبانوں میں بھی ریلیز کی جائیگی۔ 125 کروڑ کے خطیر بجٹ سے تیار کی گئی یہ تاریخی نوعیت کی فلم کو چادیاں رواں برس رجنی کانت کی سالگرہ کے روز 12 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔