گوجرانوالہ (بیورورپورٹ ) راجپوت سپریم آف پاکستان کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری رانا محمد اسماعیل منعقد ہو ا ۔رانا محمد اکرم ،حاجی اصغر ،رانا محمد اقبال ،رانا محمد اشرف ،رانا ابو بکر ،رانا عبد المجید ،رانا محمد آصف ،رانا شاہد ،رانا اسلم ،رانا عثمان ،رانا آصف عرف گوگا ،رانا سونی خان ،رانا گلزا ر خان ،رانا ظفر اللہ خان ،رانا سلیم خان ،رانا شبیر خان ،رانا جمیل خاں ،رانا ارشد خاں،سابق انسپکٹر رانا ارشد،رانا محمد انور ،رانا محمد سرور ،رانا ڈاکٹر عظمت جاوید ،رانا اعجاز احمد سٹی صدر راجپوت یوتھ ،رانا دانیال ودیگر عہدیداران اور ممبران کثیر تعداد میں شریک تھے۔
اجلاس میں راجپوت سپریم کونسل آف پاکستان کے سٹی صدر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی رانا آفتاب احمد خاں کے خلاف تھانہ صدر گوجرانوالہ میں اغواء کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمہ نمبری 892/14کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی شرکاء اجلاس نے سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر اور ایس پی سول لائن سے مطالبہ کیا ہے کہ حاجی رانا آفتااحمد خان کے خلاف جھوٹے اور حقائق کے بر عکس درج کردہ مقدمہ کو فوری خارج کیا جائے شرکاء اجلاس نے خبر دار کیا کہ اگر یہ جھوٹا مقدمہ خارج نہ کیا تو راجپوت سپریم کونسل اور راجپوت برادری شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی۔