ہندو برادری نے رکشا بندھن مذہبی جذبے سے منایا

Raksha Bandhan

Raksha Bandhan

نوکوٹ (جیوڈیسک) اندرون سندھ ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار رکشا بندھن مذہبی جوش و جذبے سے منایا ، تلہار میں ہندو برادری نے اپنے گھروں اور مندروں میں پوجا پاٹ کرکے عبادات کا اہتمام کیا اور خواتین نے اپنے بھائیوں کی رکشا(حفاظت) کیلئے خصوصی دعائیں مانگ کر ان کی کلائی پر راکھی باندھی، جھڈو میں بھی ہندو ؤ ں نے اپنا تہوار رکشا بندھن بڑے جوش و جذبے کا ساتھ منایا۔

بھورا لا ل سریش ،دھیرا مینگھواڑ، نارائین داس ، سریش کمار و دیگر نے کہا کہ ہم رکشا بندھن پر اپنی بہنوں سے راکھی بندھواکر انہیں تحائف پیش کرتے ہیں اور ان کی حفاظت اور ان کی خوشیوں کی خاطر جینے مرنے کا وعدہ کرتے ہیں، نوکوٹ، مٹھی، اسلام کوٹ اور ننگرپارکر میں بھی ہندو خواتین نے اپنے بھائیوں کی کلائیوں پر راکھی باندھی اور بھائیوں نے بہنوں کی حفاظت کا وعدہ کیا اور شادی شدہ بہنیں بھائیوں کے گھروں میں مٹھائیاں لے کر گئیں۔