ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت عام انتخابات میں شکست کے بعد سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئیں۔
راکھی ساونت ممبئی کے شمال مغربی حلقے سے صرف 1995 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ منگل کو بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں لوگ صرف منظم جماعتوں کو ہی ووٹ دیتے ہیں۔
اور اب وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ اب انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی اور صرف بی جے پی کی بہتری کے لیے کام کریں گی۔