ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے پیشہ وارانہ حسد رکھتے ہوئے ادکارہ سنی لیون سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔
بالی ووڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت کو اداکارہ سنی لیون کی بھارتی فلم نگری میں انٹری کبھی بھی ایک آنکھ نہ بھائی اسی وجہ سے وہ سنی لیون پر طنزکا کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دیتیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونگ نے ادارکارہ سنی لیون سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہوئے ان پر الزامات بھی عائد کیے ہیں۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈانس،طنز ومزاح ، ریئلٹی شوزاوراداکارانہ صلاحیتوں سے لوگوں کا دل جیتا ہے جب کہ ان کی نئی میوزک ویڈیو’’پارٹی پنجابی‘‘ شائقین کو پسند آئے گی۔
انہوں نے سنی لیون کو اپنے نئے میوزک البم میں بے باک اداکاری کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سنی لیون کی وجہ سے انہیں بھی بولڈ مناظر کی عکس بندی کرانی پڑی اس لیے وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی اور اداکارہ بھی اس طرح کے مناظر عکس بند کرائے لہٰذا بہتر ہے کہ اس رجحان کو ختم کرنے کے لیے سنی لیون بھارت اور بالی ووڈ انڈسٹری کو چھوڑ دیں۔