ریلیاں نکالنے والے آئندہ الیکشن تک انتظار کریں، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے والے آئندہ الیکشن تک انتظار کریں۔

ارکان اسمبلی طاہر بشیر چیمہ، غالب خان اور رجب علی بلوچ سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے شروع ہونے سے عوام کا اعتماد بڑھا اور جمہوریت مستحکم ہوئی ہے، حکومت کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے۔

ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دیں اور انھیں بروقت مکمل کرائیں۔

اس موقع پر حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ چینی وفد نے وزیراعظم کو پاکستان میں انفرااسٹرکچر کے مختلف منصوبوں میں اپنی دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا۔