جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے، نشاط ضیاء

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ محرم سے قبل امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں، صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری، فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی اور تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا یا جائے۔

ان خیالات کاا ظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی نمبر4اور امام بارگاہ ابو العباس شاہ فیصل کالونی نمبر5کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تمام محکموں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں کے اطراف صحت مند ماحول کے قیام کے روشنی کے انتظامات کی بہتری اور فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے کے حوالے سے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں۔

اس موقع پر مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن اور امام بارگاہ ابو العباس کے منتظمین سے ملاقات کرکے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عشرہ محرم الحرام کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں یقین دلا یا کہ تمام تر انتظامات باہمی مشورے کے ساتھ انجام دیا جائے گا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے محرم الحرام کے دوران عزادروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل اور کاوشوں کو بروئے لاکر مسائل سے پاک معاشرے کاقیام یقینی بنا یا جائیگا انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں امام بارگاہوں کے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انتظامات کا آغاز کردیا گیا۔

انشا اللہ یکم محرم الحرام سے قبل امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ھوالے سے انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے۔

Nishat Zia Qadri Visit

Nishat Zia Qadri Visit