رام لیلا میں اچھی اداکاری کی، امیتابھ کا دیپکا کو تعریفی خط

Deepika

Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈون کون ان دنوں بے حد خوش ہیں، ایک تو انکی نئی فلم ”رام لیلا”ہٹ ہو گئی اور دوسرے بگ بی امیتابھ بچن نے انہیں خط لکھ ڈالا۔

دپیکا کا کہنا ہے امیتابھ بچن نے انکی فلم دیکھی ہے اور ان کی اداکاری بہت پسند آئی ہے۔ امیتابھ نے فلم دیکھنے کے بعد انہیں گلدستہ بھیجا اور ایک خط لکھا جس میں انہوں نے انکی بےحد تعریف کی ہے۔

دیپیکا نے اس بات پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگ بی کا خط انہیں زندگی بھر کی خوشی دینے کے لیے کافی ہے۔