ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلموں کے شائقین نے رام لیلا کے گانے نگادہ کو نوے کی دہائی میں بننے والی رومانٹک فلم ہم دل دے چکے صنم کے گانے سے مشابہ قرار دے دیا۔
رام لیلا میں اداکارہ دپیکا پڈکون نے ایک دیسی گجراتی لڑکی کا کردار ادا کیا، ہم دل دے چکے صنم میں ایشوریا رائے بھی ایک گجراتی لڑکی کے کردار میں جلوہ گر ہوئی تھی۔
شائقین کا کہنا ہے رام لیلا کا گانا نگادہ ڈھول باجے سے ملتا جلتا ہے۔ اداکارہ ایشوریا رائے اور سلمان خان کی رومانٹک فلم کے ہدایتکار بھی سنجے لیلا بھنسالی ہی تھے۔