رام مندر کی تعمیر کا معاملہ آئین کے دائرہ کار میں رہ کر طے کیا جائے گا، نريندر مودی

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں ووٹ دے یا نہ دے اگر وہ اقتدار میں آئے تو ان کی حکومت بلا تفریق مذہب ہر بھارتی شہری کا خیال رکھے گی اور رام مندر کی تعمیر کا معاملہ آئین کے دائرہ کار میں رہ کر طے کیا جائے گا۔

بھارتی ٹی وی میں جاری کئے گئے ایک وڈیو پیغام میں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نريندر مودی نے کہا ہے کہ ان کے لئے تمام بھارتی ایک ہیں اور مسلمان بھائیوں سمیت معاشرے کے تمام طبقوں تک رسائی ان کی ذمہ داری ہے۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے انہوں نے ریاست کے 6 کروڑ عوام کو ملانے کی ہر ممکن کوشش کی، اسی طرح اگر وہ وزیر اعظم بنے تو ملک کے ایک ارب 25 کروڑ عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور رام مندر کی تعمیر کا معاملہ آئین کے دائرہ کار میں رہ کر طے کیا جائے گا۔