رمضان المبارک 29 دن کا ہوسکتا ہے: محکمہ موسمیات

Meteorological Department

Meteorological Department

کراچی (جیوڈیسک) کراچی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوسکتا ہے۔ 8 اگست کو ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 7 اگست کی صبح 2 بجکر 51 منٹ پر پیدا ہوگا جس کے بعد 8 اگست کی شام شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 اگست کی شام مطلع ابر آلود ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ نیا چاند نظرآنے کی عمر کم از کم 31 گھنٹے یا اسے زیادہ ہونی چاہیے۔ 8 اگست کی شام میں چاند کی عمر 40 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 41 منٹ ہونا چاہیے۔ 8 اگست کو ملک کے جنوبی علاقوں میں یہ دورانیہ اکتالیس منٹ سے زیادہ ہوگا۔