منے کےاللہ جی

Allah G

Allah G

تحریر: شاہ بانو میر
میں چھوٹا سا بچہ ہوں رمضان میں روزے رکھ رہا ہوں قرآن پڑھتا ہوں نماز بھی پڑھتا ہوں٬
میری امی جان کہتی ہیں کہ رمضان میں جو مانگو ملتا ہے میرے اللہ جی میں آپ سے کیا مانگوں ؟ کارٹون فلمز کی سی ڈیز ؟ وڈیو گیم ڈھیر ساری چیونگمز یا ڈھیر ساری لالی پاپ نہیں نہیں یہ سب نہیں چاہئے مجھے یاد آگیا٬ میرے پیارے اللہ جی

کل میں اپنی امی جان کے ساتھ بازار گیا تھا ـ

وہاں بہت سے بچے دیکھے تھے وہ سب پاؤں سے ننگے تھے ـ

میرے پیارے اللہ جی میرے امی جان نے مجھے صاف کپڑے پہنائے تھے ـ

چمکتی پالش کی ہوئی سینڈل تھی جمعہ تھا تو مجھے نہلا دھلا کر صاف کپڑے استری کر کے پہنائے تھے ـ

پر میرے پیارے اللہ جی وہ سب تو گندے بچے تھے ـ

انکے پاؤں میں جوتی نہیں تھی ـ

انکے کپڑے گندے تھے ـ

اور وہ جمعہ کی نماز پڑھنے بھی نہیں جاتے تھے ـ

میں نے قرآن میں پڑھا تھا ـ

صفائی نصف ایمان ہے ـ

وہ مسلمان ہیں کیا ؟

میرے پیارے اللہ جی میں دعا مانگنے لگا ہوں ـ

سب کام چھوڑ کہ میری دعا سننی ہے اور ماننی ہے ـ

میرے پیارے اللہ جی

ان سب بچوں کے پیروں میں پالش کئے ہوئے جوتے ڈال دیں ـ

میری امی جان کہتی ہیں آپ سب کچھ کر سکتے ہو ـ

انکو صاف کپڑے پہنا کر جمعہ کی نماز پڑھنے بھیج دیں ـ

انکو صابن اور کریم پاؤڈر بھی دیں ـ

جیسے میری امی جان مجھے نہلا کر کریم لگا کر ٹالکم پاؤدر لگا کے میرا ماتھا چُوم کر کہتی ہیں ـ

میرا شہزادہ تیار ہو گیا ہے ـ

وہ بھی میری طرح شہزادے بن جائیں ـ

مجھے وڈیو گیم نہی چاہیے ـ

سکوٹی بھی نہی چاہیے ـ

ان کو سکول بھیج دیں ٬

انکے پاس بستے ہوں ـ

کتابیں ہوں اور کھانے کو روٹی ہو ـ

اب جب میں بازار جاؤں تو وہ مجھے کوڑے میں سے کچھ کھانے کیلۓ تلاش کرتے نظر نہ آئیں ٬
میرے پیارے اللہ جی آپ مجھے بتا دیں اتنے سارے کام آپ کتنے وقت میں کر سکیں گے؟
جب جب یہ کام ختم ہوں تب ہی میں بازار جاؤں ـمیرے پیارے اللہ جی میں نے قرآن بھی پڑھا اور درود شریف بھی تاکہ دعا ضرور قبول ہو آپ میری دعا قبول کریں گے ناں ـ زہین گزرتے ہوئے بیٹے کی آواز سن کر منت سماجت سن کر دروزاے کے پاس کھڑی ہو گئ اور جب اس نے دعا سنی جو اسکابیٹا مانگ رہا تھا تو وہ آبدیدہ ہو گئی ٬ اس کا بیٹا بھولپن میں اللہ سے پاکستان کی خوشحالی ترقی اور وسائل کی کثرت دولت کی کثرت مانگ رہا تھا اسکا بیٹا ہر روز اسے پوچھتا تھا ؟ کہ اللہ میاں جی کس کس کی دعا سنتے ہیں ـ نماز پڑھانے کیلیۓ اور دین سے رغبت دِلانے کیلیۓ اس نے کہ دیا ـ

Ramazan

Ramazan

اللہ جی بچوں کی دعا کبھی رد نہیں کرتے ـ وہ نہیں جانتی تھی کہ بیٹا دعا مانگنا سیکھے گا تو یہ مانگے گا بے ساختہ اسکی آنکھیں آسمان کی طرف اٹھیں ـاے پاک پروردِگار رمضان کے اس پاک اور برکتوں والے مہینے میں اس معصوم کیدعا سن کر قبول فرما لے ہم تو سیاہ کار گنہ گار ہیں ـمگریہ تو معصوم اور پاک ہے آمین ثم آمینآئیے سب مل کر اس چھوٹے سے بچے کی دعا پر آمین کہیں تو شائد رحمتِخداوندی جوش میں آجائے ـ اورانہونی ہو جائےکیونکہ اگروہ بسی ہوئی بستیاں اجاڑ سکتا ہے ـتو ایک اجڑے ہوئے ملک کو بسا بھی سکتا ہےبے شکسب مل کے اس بچے کی دعا پے کہئے آمین ثم آمین

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر: شاہ بانو میر