اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ اس نے ہمیں پھر اِس ماہِ مبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔
وزیر اعظم نے دُعا کی کہ ہم سب کی زندگی میں ایسے مبارک مواقع بار بار آتے رہیں۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ماہ مبارک کی آمد پر تمام ہم وطنوں سے درخواست ہے کہ اپنے اندر اتحاد و اتفاق، برداشت، رواداری، خیرخواہی اور احترام انسانیت کے جذبہ پر مبنی اعلیٰ صفات پیدا کریں کیونکہ یہی وہ تعلیمات نبوی ﷺ ہیں کہ جن کو اپنا کر ہم ہر قسم کی منفی سوچ کی حامل قوتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
صدر مملکت اور آرمی چیف نے بھی مقدس مہینے کی آمد پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔