اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں اور مالیاتی اداروں کے دفتری اوقات جاری کردیے۔
مرکزی بینک کے مطابق رمضان میں بینکوں کے دفتری اوقات کار پیرسے جمعرات 10 سے 4 بجے ہوں گے، پیر سے جمعرات دفتری اوقات کار میں 2 بجے سے 2:15 تک نماز کا وقفہ ہوگا جب کہ جمعے کے دفتری اوقات کار 10 سے ایک بجے تک ہوں گے۔
مرکزی بینک کے مطابق مالیاتی اداروں کے کاروباری اوقات پیر تا جمعرات 10 سے ڈیڑھ بجے ہوں گے جب کہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے کاروباری اوقات جمعے کے روز 10 سے ایک بجے تک ہوں گے۔